the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

پیرس پیرا اولمپکس 2024 میں ہندوستان کتنے تمغے جیت سکتا ہے؟

10 تمغے
20 تمغے
30 تمغے
حیدرآباد۔ 3۔ جنوری (راست) حیدرآباد انسٹی ٹیوٹ آف ایکسلنس کا وقار آباد کے چٹم پلی موضع میں وائس چانسلر عثمانیہ یونیورسٹی پروفیسر ایس ستیہ نارائنا اتوار 5 جنوری کو 11:30 بجے دن افتتاح کریں گے۔ جناب اے کے خان ڈائرکٹر جنرل پولیس اینٹی کرپشن بیورو‘ جناب انوار الہدیٰ ڈائرکٹر جنرل پولیس و منیجنگ ڈائرکٹر پولیس ہاوزنگ کارپوریشن اور محترمہ تسنیم عثمانی ڈائرکٹر ایجوکیٹ انڈیا فنڈ شکاگو اعزازی مہمان ہوں گے۔ جناب غیاث الدین بابو خاں بانی و چیرمین کے بموجب حیدرآباد انسٹی ٹیوٹ آف ایکسلنس وقار آباد کے موڈوگولا چٹم پلی گاؤں میں 120 ایکر کے رقبہ پر تعمیر کیا گیا ہے۔ حیدرآباد انسٹی ٹیوٹ آف ایکسلنس کا بنیادی مقصد شخصیت‘ کیریئر اور کردار سازی ہے۔ یہاں 6 سالہ انٹی گریٹیڈ سی بی ایس ای کورس کا اہتمام کیا گیا ہے۔ تعلیمی سال 2014 میں سی بی ایس ای نصاب کے مطابق چھٹی تا آٹھویں جماعت کے آغاز کی تجویز ہے۔ یہاں ساتویں سے بارہویں جماعت (انٹرمیڈیٹ) تک تعلیم کا اہتمام کیا گیا ہے۔ انٹرمیڈیٹ ایم پی سی اور بائی پی سی کے طلبہ کو NEET اور JEE کی کوچنگ کے ساتھ اہتمام کیا گیا ہے جبکہ CEC اور MEC کے ساتھ بھی انٹرمیڈیٹ کورس



ہے۔ اس سال انٹرمیڈیٹ سال اول کا پہلا بیاچ امتحان میں شرکت کرے گا۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس انسٹی ٹیوٹ میں بیشتر ایسے ہونہار بچوں کو تعلیم کے مواقع فراہم کئے گئے جن کا پس منظر معاشی طور پر پسماندہ ہے۔ یہ کیمپس اقامتی بھی ہے اور غیر اقامتی بھی۔ انگلش پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔ حیدرآباد انسٹی ٹیوٹ آف ایکسلنس میں انٹرنس کوچنگ پر بھی خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔ جناب غیاث الدین بابو خاں جنہیں تعمیراتی شعبے میں خاص تجربہ حاصل ہے۔ وسیع و عریض کیمپس میں اکیڈیمک بلاک‘ ہاسٹل بلاک‘ اسپورٹس کامپلکس‘ سوئمنگ پولس‘ انڈور اور آؤٹ ڈور گیمس کی سہولتیں شامل ہیں۔ یہ ادارہ این آر آئیز کے لئے ایک نعمت ثابت ہوگا جو اپنے بچوں کے روشن مستقبل کے لئے وطن ارکان خاندان سے دور ہیں مگر موجودہ ماحول‘ حالات کی وجہ سے اپنے بچوں کے مستقبل کے لئے فکر مند ہیں۔ جناب غیاث الدین بابو خاں کے بموجب طلبہ کو ویجیٹرن اور نان ویجیٹرن غذا سربراہ کی جاتی ہے۔ ناشتہ‘ لنچ اور ڈنر کے علاوہ انہیں اسنیکس‘ چائے اور دودھ بھی فراہم کیا جاتا ہے۔ وقتاً فوقتاً طلبہ کا میڈیکل چیک اپ ضروری ہے۔ اسپورٹس بھی طلبہ کے لئے لازمی رکھا گیا ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
تعلیم و ملازمتیں میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.